ایسے موضوع کی تشہیر کرنے سے گریز کریں جن میں سندھیوں کے کردار کو شدت پسند دکھایا جارہا یا پھر اسی حوالے سے منفی انداز میں پیش کیا جارہا ہو۔

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگیولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام سندھی زبان کے چینلز کو تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سندھیوں کو ’شدت پسند اور دہشت گرد کرداروں‘ کے طور پر پیش نہ کریں۔

پیمرا کی جانب سے ریلیز ہونے والے بیان میں ان چینلز کو یہ بھی تجویز دی گئی کہ وہ الیکٹرانگ میڈیا 2015 کے ضابطہ اخلاق کو دیہان میں رکھتے ہوئے ایسے موضوع کی تشہیر کرنے سے گریز کریں جن میں سندھیوں کے کردار کو شدت پسند دکھایا جارہا یا پھر اسی حوالے سے منفی انداز میں پیش کیا جارہا ہو۔

مزید پڑھیں  چوہدری نثار کو عمران خان کی پیشکش ۔۔۔کیا تحریک انصاف میں شامل ہونگے:جانئے اندرونی کہانی

بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ پیمرا کو اس حوالے سے بہت سی شکایات موصول ہوئیں کہ اس قسم کے ٹی وی ڈراموں میں سندھیوں کے کردار کو شدت پسند اور دہشت گرد پیش کیا جارہا ہے جو کہ 2015 کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں  زینب قتل کیس۔۔۔شہباز شریف نے ملزم بارے انتہائی اہم اعلان کردیا

پیمرا کے مطابق عوام نے اس طرح کے ڈراموں میں پیش کیے جانے والے موضوعات پر اپنی پریشانی کا اظہار کیا، جس کے بعد شکایات درج کروائیں گئیں کہ ان ڈراموں میں سندھیوں کی شخصیت کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

پیمرا نے مزید کہا کہ ’تمام سندھی چینلز کو یہ آگاہ کیا جاتا ہے کہ ناظرین کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ڈراموں کے موضوعات کو بہتر کریں‘۔

مزید پڑھیں  رائو انوار کس طرح بری ہوں گے۔۔۔معافی دلوانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں:حیران کن انکشاف

جبکہ ان چینلز کو یہ بھی تجویز دی گئی کہ وہ اس صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کمیٹی قائم کریں اور 15 روز میں اس کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments