ایشیا کپ بارے پاکستان نے بھارت کو بڑی دھمکی دے دی

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ایمرجنگ ایشیا کپ کی مخالفت کے بعد پاکستا ن بھی اگلے سال بھارت میں شیڈول ایشیاءکپ میں شرکت سے انکا ر کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل اور سری لنکن کرکٹ کونسل کے صدر تھیلنگا سماتھیپالا نے اکتوبر میں بھارت اور بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کو آماد ہ کرنے کی کوشش کی کہ انہیں بھی لاہور میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنی چاہیئے لیکن وہ نہیں آئی جس کے بعد کمیٹی نے یہ ایونٹ پاکستان میں کروانے کی منظوری دے دی ۔نجم سیٹھی کے مطابق انہوں نے یہ نکتہ بھی اٹھایا کہ کیونکہ بی سی سی آئی کو ایشیا کپ میں پاکستان کی شرکت کے لیے اپنی حکومت سے اجازت لینا ہوگی تو ہمارے پاس بھی اس ایونٹ میں شرکت سے انکار کرنے کا اختیا ر موجود ہے کیوں کہ ہمیں بھی اپنی حکومت سے اجازت درکار ہوگی ۔ نجم سیٹھی کے مطابق کونسل کے دیگر ممبران نے اس فیصلے کے لیے وقت مانگا ہے اور اگلی میٹنگ میں اس پر دوبارہ بات ہوگی ۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  ہم ہیں پاکستانی ہم تو جیتیں گے : پاکستانی لڑکوں نے اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ورلڈ کپ میں قوم کو شاندار خوشخبری سنا دی