ایم کیو ایم لندن نے یاد گار شہدا پر حاضری کا اعلان کردیا ،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری عزیز آباد سمیت مختلف علاقوں میں تعینات

ایم کیو ایم لندن کی جانب سے یوم شہدا منانے اور یاد گار شہدا پرجا کر فاتح خوانی کے اعلان کے بعد عزیز آباد ،لیاقت علی خان چوک اور اطراف میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق پولیس نے عائشہ منزل سے لیاقت علی خان چوک جانے والے راستوں کو بند کر رکھا ہے جبکہ جناح گراونڈ اور نائن زیرو جانے والی سڑک بھی بند کردی گئی ہے۔موبائلز، بکتر بند اور موٹرسائیکلوں پر موجود پولیس کی بھاری نفری یادگار شہدا، لیاقت علی خان چوک اور شہداقبرستان کے اطراف میں تعینات ہے۔یادگار شہداءکے باہر پولیس کی واٹر کینن بھی موجود ہے۔ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کو یادگار شہداکی جانب مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا۔تاہم اگر ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کی جانب سے رکاوٹوں کے باجود بھی یادگارِ شہدا جانے کی کوشش کی گئی تو پولیس کی مزید نفری اور رینجرز کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Kam umer ki larki se shadi ke fayde