این اے 145 ، ن لیگ کو بڑادھچکا،عطامانیکا کا پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کا اعلان

پاکپتن(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق صوبائی وزیر عطا مانیکا نے این اے 145 میں تحریک انصاف کے امیدوار پیر ولایت شاہ کھگہ کی حمایت کا اعلان کردیااور اپنے بیٹے حیات مانیکا کو مسلم لیگ ن کے پینل سے الگ کر لیا۔

مزید پڑھیں  Over Confident Bike Rider | Hadsa | Urdu tv online

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صوبائی وزیر عطا مانیکا این اے 145 میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیااوراپنے بیٹے حیات مانیکا کو احمد رضاکے پینل سے الگ کر لیا۔
ان کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمارے امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیاجس پر میں اپنے بیٹے حیات مانیکا کو احمد رضا مانیکا کے پینل سے الگ کرنے کا اعلان کرتا ہوں اور ہم این اے 145 میں تحریک انصاف کے امیدوار پیر ولایت شاہ کھگہ کی حمایت کریں گے۔
واضح رہے کہ حیات مانیکا بشریٰ بی بی کے داماد ہیںاور وہ پی پی 191 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
urdu tv online

مزید پڑھیں  پیپلز پارٹی کی (ن) لیگ سے محبت کا سفر ختم….انتخابات سے قبل ایسا فیصلہ کر لیا کہ سب دنگ رہ گئے، تازہ ترین خبر آگئی

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments