این ٹی ایس کنٹریکٹ اساتذہ بارےحکومت کا انتہائی اہم فیصلہ سامنے آگیا

کراچی(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت تعلیمی اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں ہر 5 سال بعد اساتذہ کا امتحان لیا جائے گا جو اساتذہ اس میں پاس ہوں گے انہیں مراعات دی جائیں گے اور ناکام اساتذہ کو ملازمتوں سے فارغ کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں میرٹ پر اساتذہ کی کنٹریکٹ بھرتیوں کے لیے تھرڈ پارٹی سے بھرتیاں کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی تربیت کے لیے آئندہ 4 سال میں اچھی اکیڈمی قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا معیار ہونا چاہیے تاکہ وہ بچوں کو اچھی تعلیم و تربیت فراہم کریں، تعلیمی نظام بہتر ہونا چاہیے۔ سندھ کے بچے تعلیم یافتہ ہوں جس کے لیے اساتذہ کو تربیت دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی بھرتی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ سندھ کے وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر نے اعتراف کیا تھا کہ صوبے میں اساتذہ کی گنجائش سے زائد 22 ہزار اضافی بھرتیاں کی گئیں اور جن مضامین کے لیے انہیں بھرتی کیا گیا انہیں اس کی ہجے بھی نہیں آتی
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  آئندہ وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ،