ایون فیلڈ ریفرنس کیس : شریف خاندان کیخلاف احتساب عدالت میں آج کیا ہونے جا رہا ہے؟بڑی کارروائی کی خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریفرنس کی سماعت کریں گے۔ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا پر جرح کریں گے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز موسم کی


خرابی کی وجہ سے اسلام آباد نہ پہنچ سکے، نوازشریف نے اپنی صاحبزادی کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد پہنچنا تھا۔ان کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جائے گی۔دوسری جانب خبر کے مطابق فصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکریں گے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدراحتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ مریم نوازکے وکیل امجد پرویز آج مسلسل چوتھے روز بھی جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء پرجرح کریں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکی تھی۔ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے گزشتہ سماعت کے دوران سوال کیا تھا کہ مریم نوازکا نیلسن نیسکول کی تشکیل میں کردارظاہرہو دستاویزات ہیں؟ جس پراستغاثہ کے گواہ نے جواب دیا تھا کہ بی وی آئی حکام کی تصدیق ریکارڈ پرہے۔ واجد ضیاء کا کہنا تھا کہ فنانشل انویسٹی گیشن ایجنسی اورموزیک فونسیکا کی خط وکتابت سے ظاہرہوتا ہے، 5 دسمبر 2005 کے خط سے بھی مریم نوازکا کردارظاہرہوتا ہے۔ استغاثہ کے گواہ نے کہا تھا کہ میمورنڈم آرٹیکل ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا، جس کے مطابق نیلسن انٹرپرائز کی تشکیل 14 اپریل 1994 کو ہوئی۔(ف،م)

مزید پڑھیں  غیرملکی دوروں پر اپنے اہل خانہ کو ساتھ کیوں نہیں لاتے ؟


دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments