ایپل کمپنی کی طرف سے آئی فون 8 اور 8 پلس کے خصوصی ایڈیشن متعارف

ایپل کمپنی کی طرف سے آئی فون 8 اور 8 پلس کے خصوصی ایڈیشن متعارف. ان نئے ایڈیشنز میں کیا کیا خصوصیات ہیں اور کیا قیمت ہے؟ تمام تر تفصیلات اس پوسٹ میں پڑھیں.

ایپل کمپنی نے آئی فون 8 اور 8 پلس کا خصوصی ایڈیشن متعارف کرتے ہوئے اسے دلکش سرخ رنگ میں پیش کردیا۔ ایپل کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز غیر متوقع طور پر اعلان کیا گیا کہ نئے سرخ رنگ کا آئی فون متعارف کیا جارہا ہے۔ اس نئے ورژن کو متعارف کروانے کا مقصد افریقا میں ایچ آئی وی ریڈ پروگرام کے تحت ایڈز سے مقابلے کے لیے فنڈز وصول کرنا ہے

مزید پڑھیں  46 سال کی شادی اور پھر شوہر کی موت، بیوہ خاتون جنازے سے ہوکر گھر واپس پہنچی تو وہاں کیا منظر تھا؟ دیکھ کر پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ۔۔۔

اس سے قبل بھی گزشتہ برس آئی فون 7 اور 7 پلس کو سرخ رنگ میں پیش کیا گیا تھا جب کہ اس مرتبہ آئی فون 8 اور 8 پلس کو سرخ رنگ میں متعارف کیا گیا ہے

آئی فون کے خصوصی ایڈیشن میں صرف رنگ کا اضافہ ہے جب کہ فیچرز آئی فون 8 اور 8 پلس والے ہی موجود ہیں۔ فی الحال آئی فون کا خصوصی ایڈیشن کل سے آن لائن آرڈر کیا جاسکتا ہے جب کہ جمعہ 13 اپریل سے یہ آئی فون اسٹور پر دستیاب ہوگا۔ خیال رہے کہ فی الحال آئی فون کا خصوصی ایڈیشن چند ممالک میں دستیاب ہے اور دنیا بھر میں اس کی خرید ممکن ہوگی۔

مزید پڑھیں  jazz internet packages 2G 3G 2017 | Daily weekly monthly

اس کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جو دوسرے آئی فون 8 اور 8 پلس والے ماڈل کی ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایپل نے سرخ رنگا کا آئی فون کور بھی متعارف کروایا ہے جس کی خریدو فروخت کل سے شروع ہوجائے گی۔ اس کی خوبصورت اسکرین شیشہ اور ایلمونیئم سے تیار کی گئی ہے جو پائیدار ہے اور ساتھ ہی ریٹینا ایچ ڈی ڈسپلے اور اے 11 بائیونک چپ بھی شامل کی گئی ہے

مزید پڑھیں  Samsung Mobile Codes

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments