ایک اور سیاسی کھڑاک : 28 ہزار بار بیوفائی ۔۔۔۔۔۔زعیم قادری کے بعد (ن) لیگ کے اور بڑے لیڈر نے شریف برادران کو الودع کہہ دیا

لاہور(ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل میں چودھری عبدالغفور کا کہنا تھا کہ اداروں اور ایجنسیز کے خلاف مہم کا حصہ نہیں بن سکتا 28 سال وفا کی لیکن شریفوں نے28ہزار بار بے وفائی کی۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ پرویز مشرف کے ساتھیوں کی جماعت ہے، شریف برادران بادشاہ ہیں، ان کے سینے میں دل نہیں۔

واضح رہے کہ آج ہی مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی رائے منصب نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے ۔اس سے قبل مسلم لیگ ن کے دو اہم اور سنیئر ترین رہنما سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور زعیم قادری بھی آزاد حیثیت میں الکشن لڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔سابق صوبائی وزیرجیل خانہ جات وخوراک اور پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی چودھری عبدالغفور نے مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ دیا۔پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں نے وطن عزیز کو دنیا بھر میں بدنام کردیا ہے ، یہ کوئی سیاسی سٹنٹ نہیں اور نہ ہی مجھے کسی عہدہ کا لالچ ہے اور نہ ہی میں کسی اور سیاسی جماعت کا حصہ بننے جارہا ہوں ،آج کا دن میرے لئے ایک تاریخی دن ہے ،کہ مجھے پہلی بار اپنے دل کی بات عوام سے کھل کر کہنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں خود اپنے سابقہ قائدین کے سامنے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں ،اس کے بعد سب کا احتساب کرنے کا علم بلند کرتا ہوں ۔چودھری عبدالغفور نے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ مسلم لیگ ن چھوڑنے کی وجہ بناہے ،میں اس بیانیہ سے قطعی اتفاق نہیں کرتا ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف ملک کے اداروں کو کمزور کرنے کی سازش کررہے ہیں ،میں کسی ایسے شخص کیساتھ کھڑا نہیں رہ سکتا جو میرے وطن کے اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کرے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایجنسیاں اور عدلیہ پاکستان کے سر کاتاج ہیں ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے تاریخی فیصلوں کی وجہ سے ملک کا وقار بلند ہوا ہے ،پاک فوج کے چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ملک کے حقیقی محب وطن او رخیر خواہ ہیں۔(ش،ز،خ)

مزید پڑھیں  Truth Behind Expiry Dates Of Grocery Items | Muje Hai Hukam E Azan | Urdu tv online

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments