urdu tv online

ایک طرف کلبھوشن یادیونے پاکستان کا شکر یہ ادا کیا اور دوسری طرف بھارتی میڈیا نے زہر اگلنا شروع کر دیا ،وجہ کیا ہے ؟ جانئے

نئی دہلی (نیوزڈیسک) پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کرائی مگر بھارت نے اس پر بھی پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ہے اور ایک مرتبہ پھر کلبھوشن یادیو پر تشدد کا الزام عائد کر دیا ہے۔ایک جانب جہاں کلبھوشن یادیو نے والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کرانے پر پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیا ہے تو دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کی جاری کی جانے والی تصاویر میں کلبھوشن یادیو کے کان اور سر کے پچھلے حصے پر تشدد کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  حجاج کرام اور عمرہ زائرین کو سعودی حکومت کی طرف سےبڑی خوشخبری مل گئی