ایک نوجوان نہایت بدکار تھالیکن جب وہ کسی گناہ کا ارتکاب کرتااس کو کاپی میں نوٹ کر لیتا۔

ایک نوجوان نہایت بدکار تھا لیکن جب وہ کسی گناہ کا ارتکاب کرتا اسکو کاپی میں نوٹ کر لیتا تھا۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک عورت نہایت غریب اس کے بچے تین دن سے بھوکے تھے وہ اپنے بچوں کی پریشانی برداشت نہ کر سکی تو اس نے اپنے پڑوسی سے ایک عمدہ ریشم کا جوڑا ادھار لے لیا وہ اسے پہن کر نکلی تو اس نوجوان نے اسے دیکھ کر اپنے پاس بلایا جب اسکے ساتھ بدکاری کا ارادہ کیا تو وہ عورت روتے ہوئے تڑپنے لگی اور کہا میں فاحشہ یا زانیہ نہیں ہوں میں بچوں کی پریشانی کی وجہ سے اس طرح نکلی ہوں۔ جب تم نے مجھے بلایا تو خیر کی امید ہوئی۔

مزید پڑھیں  aap ko apni umer ke mutabiq kitni bar h...

اس نوجوان نے اسے کافی درہم دئے اور رونے لگا اور گھر آ کر اپنی والدہ کو پورا واقعہ سنایا۔ اسکی والدہ اسکو ہمیشہ معصیت “برائی” سے روکتی منع کرتی تھی آج یہ سن کر بہت خوش ہوئی اور کہا بیٹا تو نے زندگی میں یہی ایک نیکی کی ہے اسکو بھی اپنی کاپی میں نوٹ کر لے
بیٹے نے کہا کاپی میں اب کوئی جگہ باقی نہیں ہے والدہ نے کہا کاپی کے حاشیہ پر نوٹ کر لے چناچہ حاشیہ پر نوٹ کر لیا اور نہایت غمگین ہو کر سو گیا۔ ۔

مزید پڑھیں  کیپٹن روح اللہ کون تھے اور کس بات نے انہیں وطن کےلئے جان لٹانے پر مجبور کیا

جب بیدار ہوتا تو دیکھا پوری کاپی سفید اور صاف کاغذوں کی ہے کوئی چیز لکھی ہوئی باقی نہیں رہی صرف حاشیہ پر جو آج کا واقعہ نوٹ کیا تھا وہی باقی تھااور کاپی کے اوپر کے حصہ میں ایک آیت لکھی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں  دھماکے دار خبر ۔۔ کرکٹ کے بادشاہ کی ایک بار پھر شادی ۔۔ اہلیہ کون ہے ؟ اندر کی خبر باہر آگئی

یشک نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں۔اس کے بعد اس نے ہمیشہ کے لیے توبہ کر لی اور اسی پر قائم رہ کر مرا ..

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments