urdu tv online

ایک ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ،97 ملین ڈالر کا نقصان

urdu tv online

 امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی حصے کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آ کر اب تک ایک ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں، جن میں جلنے والے ساڑھے سات سو مکانات بھی شامل ہیں۔ چار دسمبر سے لگی آگ اس وقت ڈھائی لاکھ سے زائد ایکڑ رقبے میں پھیل چکی ہے۔ اندازوں کے مطابق اب تک اس آگ کی وجہ سے تقریباً ستانوے ملین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ فائربریگیڈز کے ہزاروں کارکن آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ اس آگ کو علاقے میں تھامس فائر کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  خواتین کی ڈرائونگ