ا نٹر پارٹی انتخابات کی تفصیلات کا معاملہ۔۔۔پی ٹی آئی نے وہ کام کردیا جو آج تک کوئی جماعت نہ کرسکی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی گئیں۔ الیکشن کمیش میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر سماعت بینچ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ تاہم اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہو کر انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرا دیں۔پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی کے لئے امیدواروں کی تفصیلات، نتائج، پینل اور کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جمع کرائیں۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرانے کا آخری موقع دیا تھا جب کہ انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر سماعت 2 جنوری کو ہو گی۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  سپریم کورٹ میں حامد میر نے ہی جیو کے بارے میں اہم انکشاف کر ڈالا، ایسی بات بتا دی کہ جیو انتظامیہ بھی حیران رہ گئی