بارویں کلاس کے طالب علم نے اپنی پرنسپل کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

ہریانہ(نیوزڈیسک)کلاس کے طالب علم نے سکول سے نکالے جانے پر اپنی پرنسیپل کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق میں بھارت کے شہر ہریانہ میں ایک معروف سکول میں بارویں جماعت کے طالب علم نے سکول سے معطل کیے جانے پر اپنے سکول کی پرنسیپل کو گولی مار کر قتل کر دیا۔طالب علم نے اپنے والدین اور پرنسیپل ریتو چابرا کے درمیان ہونے والی میٹنگ کے دوران اپنی پرنسیپل کو گولیاں ماریں۔جس کے بعد سکول کی پرنسیپل کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم کچھ دیر بعد ریتو کی موت واقع ہو گئی۔طالب علم نے سکول سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن سکول عملہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں جس پستول کا استعمال ہو ا ہے وہ اس طالب علم کے والد کا ہے جب کہ یہ پستول لائنس شدہ ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ طالب علم کو اپنے کسی دوست کی جانب سے مدد فراہم کی گئی ہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  قر آن پاک کی بے حرمتی کرنے والا ملزم9سال بعدعدالت نے بری کردیا۔۔۔بری اس لیے کردیاکیونکہ