باکسر عامر خان انتہائی شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

لندن (نیوز ڈیسک) باکسر عامر خان کی ازدواجی زندگی میں آنے والا سنگین ترین بھونچال ابھی پوری طرح ختم نہیں ہوا تھا کہ عادت سے مجبور ہو کر وہ پھر ایک ایسا کام کر بیٹھے ہیں کہ ان کی زندگی میں آنے والا تازہ تازہ امن پھر سے برباد ہوتا نظر آ رہا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق عالمی شہر یافتہ باکسر اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ ’گڈمارننگ برٹن‘ ٹی وی شو میں آئے تو انہوں نے میزبان پئیرس مارگن اور سوزانا ریڈ کو بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے کی اونچ نیچ کے بعد اب ان کی ازدواجی زندگی مکمل طور پر پرسکون اور خوشگوار ہوچکی ہے۔ وہ یہ بھی کہنے لگے کہ آئی ٹی وی کے مشہور شو ’آئی ایم اے سلیبرٹی گیٹ می آؤٹ‘ میں بھی وہ صرف یہی ظاہر کرنے کے لئے شامل ہوئے کہ وہ اپنے خاندان سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ اب پتا چلا ہے کہ مارننگ شو میں اپنی اہلیہ اور فیملی کے بارے میں اتنی اچھی اچھی باتیں کرنے کے محض ایک گھنٹے بعد انہوں نے مبینہ طور پر ماڈل سینڈی ہنٹر کو پیغام بھیجا اور ملنے کے لئے ایک ہوٹل میں بلا لیا۔ دی سن کا کہنا ہے کہ عامر خان نے سینڈی کو ہوٹل میں بلایا اور انہوں نے اکٹھے شراب نوشی کی جس کے بعد وہ کمرے میں چلے گئے اور اکٹھے وقت گزارا۔ سینڈی نے اس ملاقات کا پول خود ہی کھولتے ہوئے بتایا”شروع سے ہی ظاہر تھا کہ عامر خان کیا چاہ رہا تھا۔ جونہی ہم لفٹ میں داخل ہوئے تو اس نے مجھے کھینچ کر اپنے ساتھ لگالیا اور اس کے ہاتھ میرے جسم کو ہر طرف چھورہے تھے۔ جب ہم کمرے میں گئے تو اس نے مجھ سے کہا کہ میرا جسم انتہائی شاندار ہے اور اس نے ایک بار پھر میرا بوسہ لینے کی کوشش کی اورمیں نے اسے ایسا کرنے دیا۔ وہ میرے بھرپور جسمانی خدوخال پر فریفتہ تھا اور بعد میں بھی ملنے کے لئے اصرار کرتا رہا۔“سینڈی اس بات پر بھی برہم تھیں کہ عامر خان کرتے کچھ ہیں اور بتاتے کچھ اور ہیں۔ انہوں نے عامر خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ”اسے خود کو ایک گھریلو شخص کہتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ وہ گھریلو شخص ہونے کی صرف اداکاری کرتا ہے، حقیقت بہت مختلف ہے۔ مجھے خدشہ ہے کہ فریال کو بالکل اندازہ نہیں کہ اصل میں کیا چل رہا ہے۔“
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  اب ہمیں پاکساین سے کوئی خطرہ نہیں لیکن۔۔۔امریکی حکام نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے بڑی خوشخبری سنا دی