باکمال لوگوں کی لاجواب سروس پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

کراچی (نیوز ڈیسک)باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کا لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل جاری ہے، پی آئی اے طیارے میں فنی خرابی کی نشاندہی کرنے والے مسافر کو جھاڑ پلادی، طیارے سے لیکیج کی ویڈیو اور تصاویر بنانے پر عملہ مسافر پر برہم ہوگیا۔تفصیلات کے

مطابق باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا، قومی ایئر لائن کو انسانی زندگیوں کی فکر سے زیادہ محکمہ کی بدنامی کا ڈر لگ گیا۔ طیارے میں فنی خرابی کی نشاندہی کرانے والے مسافر کو جھاڑ پلا دی گئی۔کراچی سے سکھر جانے والی پرواز پی کے فائیو تھری سکس کے انجن سے لیکج پر مسافر نے نشاندہی کی اور اس کی تصویریں اورویڈیو بھی بنائی۔حکام کو بروقت اطلاع دینا تو پسند آیا لیکن ویڈیو بنانا ایک آنکھ نہ بھایا، ایئرپورٹ پہنچتے ہی عملے کا ایک رکن پھٹ پڑا اور بولا کہ ” آپ نے ویڈیو کیوں بنائی؟ کیا سوشل میڈیا پر دینی ہے۔مسافر نے بھی ویڈیو اور اپنی آپ بیتی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ کہا اس اقدام کا مقصد ایک ہی ہے کہ شاید یہ ویڈیو کسی ایسے شخص تک پہنچ جائے، جسے محکمے کی بدنامی سے زیادہ مسافروں کی فکر ہو۔ اللہ پی آئی اے کی حفاظت کرے

Comments

comments