برطانیہ میں قادیانیوں کی عبادت گاہوں میں کیا چیز لگانی شروع کردی گئی؟

برطانیہ میں قادیانیوں نے اپنی عبادت گاہوں کی حفاظت کے لیے ان میں ایئرپورٹس پر استعمال ہونے والے میٹل ڈی ٹیکٹر اور سامان کو سکین کرنے والے آلات نصب کرنے شروع کر دیئے ہیں۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق قادیانیوں کے مذہبی رہنماءمرزا مسرور احمد اور دیگر قادیانی افراد کوکچھ عرصے سے دھمکیاں مل رہی ہیں جن کے باعث برطانیہ بھر میں انہوں نے اپنی عبادت گاہوں پر ایئرپورٹ کی طرز کے سکیورٹی اقدامات کرنے شروع کررکھے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال مارچ میں برطانوی شہر گلاسگو میں ایک قادیانی پر خنجر سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا گیا تھا، جس کے بعد برطانوی قادیانیوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔برطانیہ میں قادیانیوں کی تنظیم کے ترجمان فاروق آفتاب کا کہنا تھا کہ ”ہماری کمیونٹی کو شدت پسندوں کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں اور حملوں کا خطرہ ہے جس کے پیش نظر عبادت گاہوں میں سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔“

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments