بریکنگ نیوز۔۔مصطفی کمال نے کراچی سے متعلق آرمی چیف سے ’فریاد‘ کر دی

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے فریاد کی ہے کہ آرمی چیف کراچی میں عوامی ترقیاتی کاموں کی ذمہ داری خود سنبھال لیں،عزیزآباد میں اسلحے کی کھیپ نوجوانوں نےخودپولیس اوررینجرز کے حوالے کی،میری بات غلط ثابت ہو تولیاقت آباد میں پھانسی چڑھنے کے لیےتیارہوں۔انہوں نے آج یہاں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کوبھی ایک مرتبہ معاف کر دیں۔ کراچی کے نوجوانوں نے ڈیڑھ سال سے کسی کوپتھرنہیں مارا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسلحے کی سب سے بڑی کھیپ عزیرآباد کے علاقے سے پکڑی گئی۔ عزیزآباد میں اسلحے کی کھیپ نوجوانوں نے اپنے ہاتھوں سے پولیس اور رینجرز کے حوالے کی۔ اگرمیری بات غلط ثابت ہو تولیاقت آباد میں پھانسی چڑھنے کے لیےتیارہوں۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خدارا کراچی میں صرف آپریشن نہ کیا جائےترقیاتی کام بھی کیےجائیں۔ آرمی چیف کراچی میں ترقیاتی کاموں کی ذمے داری خود لیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرآرمی چیف سے اپیل نہ کروں توکس سے کروں؟ وزیراعلیٰ آبادی کم دکھائے ،پانی بھی نہ دے ،وزیراعظم بھی نہ سنے تو کس سےفریاد کریں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی فریاد آرمی چیف سے کررہا ہوں۔ آرمی چیف کراچی میں عوامی ترقیاتی کاموں کی ذمی داری خود سنبھال لیں۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  طیبہ تشدد کیس:سزا پانے والے جج اور اس کی اہلیہ نے ایسا قدم اُٹھا لیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا