بریکنگ نیوز: پاکستانی سیاست میں زلزلہ۔۔۔۔ ایک ساتھ 6 ارکان قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے 6رہنما قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے، مستعفی اراکین میں خسروبختیار، طاہر بشیر چیمہ، قاسم نون، باسط بخاری اور طارق اقبال شامل ہیں۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے چھ رہنما قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔


استعفیٰ دینے والوں میں خسروبختیار، طاہر بشیر چیمہ، قاسم نون، باسط بخاری اور طارق اقبال شامل ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مستعفی ارکان کو ابھی تک نہیں بلایا۔ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق چودھری ظہیر الدین کی بنی گالہ میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات ، پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی کھلاڑیوں کا جشن ۔ تفصیلات کے مطابق سابق جنرل سیکرٹری پنجاب ق لیگ چودھری ظہیر الدین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر گزشتہ روز بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے خصوصی ملاقات کی اور باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ۔ ملاقات کے دوران عمران خان نے چودھری ظہیر الدین کی پارٹی میں شمولیت کو بڑی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کامیاب ہوگی ۔ ن لیگ کی پالیسیوں سے تنگ آکر عوامی نمائندے جوق در جوق تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں اور پی ٹی آئی کی پالیسیوں پر اتفاق کرتے ہیں رکنیت سازی مہم میں بھی نوجوانوں اور خواتین بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں ۔ پی ٹی آئی تمام صوبوں میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔ عوامی خدمت ہی ہماری

مزید پڑھیں  چین نے اچانک ہی دنیا کا خطرناک ترین ہتھیار آپریشنل کر دیا ساتھ ہی امریکہ کو پیغام دیتے ہوئے کیا اعلان کر دیا، بھارت کی بھی سٹی گم ہو گئی

یہ بھی پڑھیں:سیاستدانوں کو اقتدار کی چھینا جھپٹی سے فرصت نہیں مگر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ پاکستان کو کس خوفناک خطرے سے دوچار ہوتا دیکھ رہے ہیں ؟ سلیم صافی کے تہلکہ خیز انکشافات اس تحریر میں ملاحظہ کیجیے

مزید پڑھیں  اسلام کی حقانیت سے مثاترہ کینیڈین مسیحی خاتون نے اسلام قبول کر لیا

سیاست کا محور ہے عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دے کر تاریخی فیصلہ دیا ہے عدالتی فیصلہ عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے کرپٹ لٹیروں کے خلاف اگر اسی قسم کے فیصلے آتے رہے تو پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہو تا رہے گا ۔ ملاقات کے دوران مرکزی راہنماؤں علیم خان ،جہانگیر ترین، صدر ویسٹ ریجن پنجاب رائے حسن نواز و دیگران بھی موجود تھے ۔ چودھری ظہیر الدین نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہی چودھری ظہیر الدین نے حلقہ 102جڑانوالہ میں باقاعدہ الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے اور کھلاڑیوں نے چودھری ظہیر الدین کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔(م،ش)

مزید پڑھیں  معروف بھارتی ڈرامہ کسوٹی زندگی سے شہرت پانے والے یہ اداکار کس حال میں ہیں؟


یہ بھی پڑھیں:لو ختم کہانی ہو گئی ۔۔۔۔۔اگلے ایک ماہ کے اندر (ن) لیگ پاکستانی سیاست سے کس طرح مکمل طور پر غائب ہونیوالی ہے ؟ نامور صحافی نے ترتیب دیا گیا لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھ دیا

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments