بریکنگ نیوز: پاکستان جیت گیا بھارت ہار گیا، بڑے مقابلے کا نتیجہ آپ کا دل خوش کر دیگا

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانیوں کے لئے کھیل کے میدانوں سے بڑ ی اور اہم خبر آگئے ، دوحہ میں منعقدہ عالمی جونیئر اسکواش چیمپین شپ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی محمد عماد نے فتح اپنے نام کرلی انہوں نے فائنل میں بھارتی کھلاڑی ارنتھ سنیل کو شکست دی۔تفصیلات کے مطابق 3 مارچ سے قطر کے

شہر دوحہ میں منعقد ہونے والی عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ پشاور سے تعلق رکھنے والے محمد عماد نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔پاکستانی نوجوان کھلاڑی نے انڈر 13 کیٹیگری میں حصہ لیا اور ناقابل شکست فائنل تک رسائی حاصل کی، ٹرافی حاصل کرنے کے لیے اُن کا آخری مقابلہ روایتی حریف بھارت سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی سے ہوا۔محمد عماد نے فائنل میں بھارتی کھلاڑی ارنتھ سنیل کو ٹف ٹائم دیا اور بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے تینوں سیٹس میں کامیابی حاصل کر کے ایونٹ اپنے نام کیا۔ اے آر وائی نیوز کو بھیجے گئے خصوصی ویڈیو پیغام میں نوجوان کھلاڑی نے کہا کہ عالمی مقابلے میں فتح حاصل کر کے ملک کا نام روشن کرنے پر بہت خوشی ہے، میں جہانگیر خان اور قمر خان جیسا نام پیدا کرنا چاہتا ہوں‘۔ واضح رہے کہ پاکستا ن نے چ ند دہائیوں قبل تک اسکوائش کے عالمی کورٹس پر راج کیا ہے جہانگیر خان اور جان شیر خان کی صورت دو روشن ستاروں نے کم و بیش20سال تک نمبر ون کا ٹائٹل اپنے پاس رکھا بعد ازاں پاکستان میں اسکوائش کی زبوں حالی کا ناختم ہونے والا سفر شروع ہوا مگر درمیا ن میں کہیں کہیں تازہ ہوا کے جھونکے چلتے رہے ،محمد عماد کی کامیابی بھی ایسا ہی تازہ ہوا کا جھونکا ہے ،امید ہے کہ عماد سے شروع ہونے والا کامیابی کا سلسلہ طویل عرصے تک چلے گا۔(م،س)

مزید پڑھیں  ’’ 97 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب۔۔۔۔۔ پوری قوم کی نظریں سرفراز احمد پر لگ گئیں

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments