urdu tv online

برے لوگوں سے پالا پڑے تو کس قسم کے خواب آتے ہیں۔۔۔جانئے اس رپورٹ میں

urdu tv onlineلاہور(نیوزڈیسک)قبراور قبرستان سے ہمارا گہرا تعلق ہے،جیتے جاگتے کہیں نہ کہیں ان مقامات پر نظر جا پڑتی ہے اور انسان اس مقام کو دیکھ کر کئی باتیں سوچتا بھی ہے ۔جب یہی مقام خواب میں نظر آنے لگے تو حیران کن حد تک اس کی تعبیر انسان کو اسکے دنیاوی دوستوں سے آگاہ کرتا ہے۔جیسا کہ حضرت ابن سیرین ؒ کا فرمان ہے کہ جس نے خواب میں قبرستان دیکھ لیا اس کا مطلب ہوگا کہ وہ انسان ایسے برے لوگوں کی صحبت میں اٹھتا بیٹھتا ہے جو اسکا دین اور دنیا خراب کردیں گے اور وہ ان سے پریشانی اٹھائے گا۔ایسے برے لوگ اسکی زندگی غارت کردیں گے،اسکا اچھا بھلا کاروبار تباہ کردیں گے۔ایسا خواب نظر آئے تو انسان کو فوری توبہ استغفار کرنی چاہئے۔ خواب میں قبرستان میں سرسز درخت دیکھنا یا بارش ہوتے دیکھنا غم سے نجات کی علامت ہے۔کوئی عزیز قید میں ہے تو رہا ہوگا ۔اگر کسی امیر شخص نے قبرستان جا کر اہل قبر کو سلام کہا ہے تو دنیاوی زندگی تیاگ کر درویشی اختیار کرے گا اور بھیک مانگ کر اپنا نفس مارے گا۔اگر کوئی قبرستان جائے اور وہاں مردوں کو قبروں سے اٹھتے دیکھ لے تو ایسے لوگ کسی مصیبت میں گرفتار ہوں گے
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  اس نامور مسلمان پہلوان کا تذکرہ جسے وقت کے حکمران نے دو خون معاف کر رکھے تھے ۔۔۔پڑھیے پہلوانی کی تاریخ کا ایک انوکھا واقعہ