بس بہت ہو گیا اب یہ کام نہیں کرنے دیں گے۔۔۔چیف جسٹس آف پاکستان نے بڑے بڑوں کے چھکے چھڑا دینے والا اعلان کر دیا







لاہور(ویب ڈیسک) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نے غیرقانونی شادی ہال کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ شادی ہالزکے نام پرغیرقانونی قبضے کی اجازت نہیں دینگے، عدالت تعین کرےگی کہ شادی ہال کیلئے کم ازکم کتنی جگہ ہونی چاہیے۔ چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ رجسٹری میں غیر


قانونی شادی ہالزسے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کسی غیر قانونی شادی ہال کو نہیں رہنے دیں گے،انہوں نے کہا کہ پہلے سے موجود شادی ہالزکوریگولرائزکرنے کی سفارشات کا جائزہ لیں گے،شادی ہالزکے نام پرغیرقانونی قبضے کرکے پلازے کھڑے کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت تعین کرےگی کہ شادی ہال کیلئے کم ازکم کتنی جگہ ہونی چاہیے۔دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے وزراء اور سرکاری افسران کے زیر استعمال لگژری گاڑیوں کے استعمال کا از خود نوٹس لے لیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی بریفنگ کے دوران لگژری گاڑیوں کے استعمال کا نوٹس لیا۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ملک بھر کے وفاقی اور صوبائی محکموں سے لگژری گاڑیوں کے استعمال پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بتایا جائے کتنے وفاقی وزراء معتین کردہ حد سے زیادہ گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں اور کتنے سرکاری افسران کے زیر استعمال عہدے کے حساب سے متعین کردہ حد سے زائد لگژری گاڑیاں ہیں۔سپریم کورٹ نے تمام صوبوں کے کابینہ سیکرٹریز اور وفاقی سیکرٹریز کابینہ کو رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

مشتری ہوشیار باش ۔۔۔ ! ایموکسل اور آگمینٹن کا استعمال ترک کر دیں ، مگر کیوں ؟ محکمہ صحت کی جانب سے پاکستانیوں کیلیے بڑا اعلامیہ جاری کر دیا گیا

کپتان تیری جرات اور حوصلے کو سلام مگر ۔۔۔۔۔۔جاوید چوہدری نے بے پناہ تعریف کے بعد ایک سوال بھی عمران خان کے سامنے رکھ دیا، پڑھیے ایک مختصر مگر شاندار تحریر


بریکنگ نیوز: کیا صدر پاکستان ، نواز شریف کی نااہلی کو ختم کرنے کی طاقت رکھتے ہیں ۔۔؟ اگر ہاں، تو کیسے ۔۔؟ صبح صبح (ن) لیگیوں کے کام کی خبر آ گئی

یہ جلا دو اس کا گھیراؤ کر لو ۔۔۔ ۔خادم رضوی کے بعد ایک اور مذہبی جماعت میدان میں آ گئی ، 20 اپریل کو ایسی جگہ کا گھیراؤ کرنے کی دھمکی دے ڈالی کہ حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی

کچھ عرصہ قبل ایف آئی اے تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار کی اہلیہ ڈاکٹر سویتا کو 64 کروڑ روپے کے ایک اسکینڈل میں گرفتار کرنا چاہتی تھی مگر پھر ایک خفیہ اشارے نے معاملے پر مٹی ڈال دی ؟ آخر قصہ کیا تھا ؟ جاوید چوہدری کا تہلکہ خیز انکشاف

چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے تمام صوبوں کے ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز کے زیر استعمال لگژری گاڑیوں کی بھی رپورٹ طلب کرلی ہے اور تمام ہائیکورٹس کے رجسٹرار کو بھی 15 دنوں میں رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ صحت اور تعلیم کی صورتحال خراب ہے اور افسران لگژری گاڑیوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔(ذ،ک)

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  آئندہ الیکشن میں کونسی جماعت حکومت بنائے گی اور کونسی جماعت سب سے زیادہ سیٹیں لے گی؟ خوشخبری آ گئی