بشریٰ مانیکا سے شادی کر کے عمران خان کو کیا فائدہ ہوا ؟ جان کر سب حیران رہ گئے،

لاہور (نیوزڈیسک) سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ عمران خان کو اپنی روحانی رہنما سے شادی کا آئندہ انتخابات میں کوئی فائدہ یا نقصان نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ آئندہ انتخابات میں عمران خان کو اس شادی سے کچھ فائدہ یا نقصان ہوگا۔ ایک تو الیکشن میں ابھی دیر ہے، اور اس دوران کئی تبدیلیاں ہوں گی، دوسری بات یہ کہ ایسے ایشوز وقتی ایشوز ہوتے ہیں۔حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ میں عمران خان کی سیاست کے ہر پہلو کو کھل کر ڈسکس کرتا ہوںلیکن یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور میں نے یہ معاملہ اپنے لئے نو گو ایریا بنایا ہوا ہے۔ امتیاز عالم کا کہنا تھا کہ اگر خان صاحب کی شادی ہوگئی تو اس کا عمران خان کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ شہزاد چودھری نے کہا کہ اس کا خان صاحب کو چاہے نقصان نہ ہو لیکن اس کا اثر ضرور پڑے گا۔مظہر عباس نے کہا کہ پرسنل لائف میٹر نہیں کرتی، مغرب میں جب کوئی ووٹر ووٹ دینے جاتا ہے تو اس کیلئے لیڈر کی ذاتی زندگی بڑی اہم ہوتی ہے، وہاں اگر لیڈر کی ذاتی زندگی کے حوالے سے باتیں آ جائیں تو بعض صورتوں میں اسے استعفیٰ دینا پڑ جاتا ہے، لیکن ہمارے ہاں ایسا نہیں ہوتا، اس لئے خان صاحب کو اس شادی سے آئندہ انتخابات میں کوئی سیاسی فائدہ یا نقصان نہیں ہوگا۔ بابر ستار نے کہا کہ اس سے عمران خان کو کوئی سیاسی فائدہ یا نقصان نہیں ہوگا کیونکہ عمرن خان سیاسی لیڈر کے ساتھ ساتھ ایک سیلی بریٹی بھی ہیں اس لئے ان کے معاملات پر لوگوں کی توجہ زیادہ ہی رہتی ہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  مجاہد آفریدی نے جب ڈاکٹر عاصمہ کو قتل کیا تو ۔۔۔اس وقت یہ کیا کام رہی تھی :آنسو بہا دینے والا منظر