بشری مانیکا عمران خان کے ساتھ کب رخصتی کریں گی۔۔۔آج کی اہم خبر سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق اعلان آج متوقع ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق عمران خان کی مبینہ تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کی تیسری شادی کے اعلان سے متعلق آج کے دن کو موزوں دن قرار دیا ہے۔ خاندانی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔ کیپیٹل ٹی وی کے ذرائع نے کہا کہ پیر کا روز اس حوالے سے اعلان کے لیے مناسب تاریخ ہے۔امکان موجود ہے کہ عمران خان کی جانب سے اس بات کا اعلان کر دیا جائے۔ جس کے بعد بتایا جائے گا کہ رخصتی کب ہو گی۔ خاندانی ذرائع نے ہمیں بتایا ہے کہ شادی کے اعلان کے حوالے سے بشریٰ مانیکا نے پیر کا دن مناسب اور اچھا قرار دیا ہے۔ اعلان سے متعلق ابھی طے ہونا باقی ہے۔ روحانیت کے حوالے سے 18 تاریخ کو بھی موزوں قرا دیا جا رہا ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ جتنی جلدی ہو سکتا ہے اس خبر کا اعلان کر دیا جائے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے بشریٰ مانیکا کو شادی کی پیشکش کرنے کی خبر کی تصدیق کی تھی۔ جس کے بعد عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی خبر میڈیا میں خبروں کی زینت بنی رہی
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  ’’نقیب قتل کیس‘‘ رائو انوار کب اور کس ملک فرار ہو گئے؟حیرت انگیز دعویٰ