بعد میں گلہ نہ کرنا۔۔ شہباز شریف نے میڈیا، ججز، اور جرنیلوں سے اپیل کرتے ہوئے دھماکہ خیز اعلان کر دیا، یاد رکھنا وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا۔۔ کارکنوں کی گرفتاری پر نگران وزاعلیٰ پنجاب اور پولیس والوںکو بھی کھلی دھمکی دیدی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دال میں کچھ کالا ہے، عمران خان کو دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود آج جلسہ کرنے کی اجازت اور ہمارے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے، نگران حکومت اور حکومتی مشینری ، پولیس والے سن لیں وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا،ہم الیکشن جیت رہے ہیں، 25جولائی کو فیصلہ دیکھ لینا، ہر حال میں نواز شریف اور بیٹی مریم نواز کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ جائیں گے،

ہمارا پروگرام پر امن ہے مگر حالات کشیدہ کئے جا رہے ہیں، نگران وزیراعلیٰ، نگران وزیر داخلہ اور پولیس کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، شہباز شریف کا پریس کانفرنس سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے، عمران خان کو دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود آج جلسہ کرنے کی اجازت اور ہمارے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے ، نگران وزیراعلیٰ، نگران وزیر داخلہ اور پولیس والے سن لیں وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا، ہم الیکشن جیت رہے ہیں، 25جولائی کو فیصلہ دیکھ لینا، ہر حال میں نواز شریف اور بیٹی مریم نواز کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ جائیں گے، ہمارا پروگرام پر امن ہے مگر حالات کشیدہ کئے جا رہے ہیں، نگران وزیراعلیٰ، نگران وزیر داخلہ اور پولیس کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، میں عدلیہ، میڈیا اور فوج سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمارے پر امن پروگرام میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں ،اگر ان تمام اقدامات کے اثرات 25جولائی کی شام انتخابات پر پڑے تو کیا ہو گا؟اس صورتحال کا ذمہ دار کون ہو گا۔ ہمارا پروگرام پر امن ہے اور میں ذمہ داران سے کہتا ہوں کہ اس ملک کو خوفناک صورتحال کی طرف نہ دھکیلا جائے ، ہمارے دشمن یہی چاہتے ہیں۔ ہمیں پہلے بھی ہتھکڑیاں اور جیلیں ہو چکیں، اٹک قلعہ بھی ہم نے دیکھا ہے اور اس کو خاطر میں نہیں لائے، اور نہ ہی کل لے کر آئیں گے۔

مزید پڑھیں  نظام الدین سیالوی کا سیاست میں اہم شخصیت کو لانے کا فیصلے۔۔یہ شخصیت کون ہیں سیاسی مخالفین کےلئے خطر ے کی گھنٹی بج گئی

ایک جماعت کو سپورٹ اور ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ پاکستان کوایٹمی طاقت بنانے والے اور ملک کو دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے والے اور پاکستان کو سی پیک کا تحفہ دینے والے کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے۔ آئیں مل کر پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بناتے ہوئے ترکی اور ملائیشیا کے ہم پلہ بنا دیں۔کیا وجہ ہے کہ بھارت ہم سے آگے ہے

مزید پڑھیں  PMLN Top Leader from Sargodha joins PTI Imran Khan

میں جب مودی کو جی 20اجلاس میں دیکھتا ہوںتو میرا دل چھلنی ہو جاتا ہے کہ سوچتا ہوں ان کے پاس کونسا نسخہ کیمیا ہے اور ہم کیوں پیچھے ہیں۔ ہمیں مل کر ملک کو آگے لے جانا ہے مگر اس قسم کی صورتحال کے خوفناک نتائج برآمد ہونگے۔ الیکشن میں بلاشبہ دھاندلی ہو رہی ہے اور میں الیکشن کمیشن سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس قسم کی چیزوں کو روکے۔
urdu tv online

مزید پڑھیں  مجھے یہ بتائیں لوگوں کو بجلی کب ملے گی؟ لوڈ شیڈنگ پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے وزرات پانی و بجلی سمیت پیسکو چیف کو بڑا حکم دے دیا

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments