بلوچستان كے لوگوں کے بارے ، شیری رحمان کا اہم بیان

urdu tv online

کوئٹہ: پاكستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے كہا ہے كہ حكومت بلوچستان كے لوگوں اور اقلیتوں سے غیر ملكیوں كی طرح برتاؤ كر رہی ہے، مسیحی برادری اکیلی نہیں ہم ان کے ساتھ ہیں۔یہ بات انہوں نے پی پی رہنماؤں نیئر حسین بخاری اور فرحت اللہ بابر کے ہمراہ كوئٹہ چرچ حملے کے متاثرہ خاندانوں كے ساتھ یكجہتی كا اظہار كرنے کے لیے كوئٹہ كا دورہ کرتے ہوئے کہی۔دورے كہ بعد سینیٹر شیری رحمان نے كہا كہ میں حیران ہوں كہ اس انتہائی افسوس ناک واقعے كے بعد بھی وفاقی یا صوبائی حكومت میں سے كوئی بھی كوئٹہ چرچ حملے کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرنے نہیں آیا۔شیری رحمان نے کہا کہ حكومت بلوچستان كے لوگوں اور اقلیتوں سے غیر ملكیوں كی طرح برتاؤ كر رہی ہے جب کہ ہم یہاں مسیحی برادری كو یقین دلانے آئے ہیں كہ وہ اكیلے نہیں ہیں، پیپلز پارٹی ان كے درد كو محسوس كرتی ہے اور دكھ كی اس گھڑی میں ان كے ساتھ كھڑی ہے۔پیپلزپارٹی كے رہنماؤں نے متاثرین کو یقین دہانی كرائی كہ وہ ان كی زندگیوں كی دوبارہ تعمیرنو میں مدد كریں گے اور اگر ضرورت پڑی تو شدید زخمیوں كا علاج كراچی كے اسپتالوں میں كیا جائے گا۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  ملک 84 ارب ڈالر کا مقروض مگر ان پیسوں کا مصرف آج تک نظر نہیں آرہا،احتساب کرنا اگر جرم ہے تو ہوتا رہے گا،چیئرمین نیب کا نوازشریف کی پریس کانفرنس پر دھماکہ خیز ردعمل ،کیا کچھ کہہ دیا؟