urdutvonline.com

بلوچستان میں (ن)لیگ پارٹی میں دھراڑیں پڑنا شروع ہوگئیں۔۔۔مزید کارکنوں کی پارٹی چھوڑے کی پیشن گوئی

کوئٹہ(نیوزڈیسک)بلوچستان کی سیاست میں بھونچال آ گیا ہے تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت (ن ) لیگ صوبائی حکومت بچانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگانے لگی،مخالفین نے بھی تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے سر جوڑ لئے ۔ باغی ایم پی اے اورسابق وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کہتے ہیں استعفوں کی تعداد جاننے کیلئے دو،چار دن انتظار کریں ، مسلم لیگ نون کوئٹہ کے صدر یعقوب ناصر نے استعفیٰ دینے والوں پر چڑھائی کر دی وہ کہتے ہیں سازش کے پیچھے مسلم لیگ ق کا ہاتھ ہے۔ان کا مزید کہناہے کہ ساڑھے چار سال تک پسندیدہ حکومت اچانک بری کیسے ہو گئی،مسلم لیگ ق کو 3 وزارتیں بھی دیں مگر وہ سازشوں میں مصروف ہے۔ادھر نواز شریف کے ناراض رہنماؤں سے رابطے،منانے کی کوشش کر رہے ہیں وفاقی وزراء احسن اقبال اور سعد رفیق کا بھی جلد کوئٹہ پہنچنے کا امکان بھی ہے ۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  جو خبر کوئی نہ دے سکا وہ مجیب الرحمان شامی نے بریک کر دی، چوہدری نثار کیا کرنے جا رہے ہیں؟ بلآخر سچ قوم کے سامنے آ گیا