بڑا سیاسی دھماکہ : سابق چیئرمین سینیٹ نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، آئندہ چند روز عمران خان سے ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کر لیا ہےاور وہ آئندہ چند روز عمران خان سے

ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔یاد رہے کہ محمد میاں سومرو چیئرمین سینیٹ کے علاوہ نگرانِ وزیرِاعظم اور سابق صدر پرویز مشرف کے استعفے کے بعد قائم مقام صدر کے عہدے پر بھی براجمان رہ چکے ہیں جبکہ اس سے قبل ان کی ہمشیرہ ملیحہ سومرو بھی پی ٹی آئی کو جوائن کر چکی ہیں۔دوسر ی جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے اس لئے وہ ایسا ماحول بنا رہی ہے کہ الیکشن کے نتائج پر کو ئی تنازع کھڑا کر سکیں۔جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ جہاں پر آئین آجائے وہاں کسی کی رائے کی اہمیت نہیں رہتی ۔حسن عسکری نے جو کتاب لکھی تھی وہ پاکستان کی ملٹری سٹیبلشمنٹ کے خلاف ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کیخلاف ایاز میر کی رائے حسن عسکری سے بھی سخت ہے ۔ مسلم لیگ ن کو شکست سامنے نظر آرہی ہے اس لئے وہ یہ ماحول بنا رہی ہے کہ جب ان کو شکست ہو جائے تو وہ کوئی تنازع بنا سکیں۔انہوں نے کہا کہ جب پارلیمانی کمیٹی کوئی فیصلہ کردے پھر اس میں ترمیم نہیں ہو سکتی ۔انہوں نے کہا کہ حسن عسکری کا تقرر آئینی عمل کے نتیجے میں کیا گیا ہے ۔(ن)

مزید پڑھیں  Arif Nizami Analysis about PTI Position after Zaeem Qadri as Independent

دوستوں سے شئیر کریں