بڑے عرب ملک میں ایک ہی دن 15 افراد کو پھانسی دیدی گئی

مصر میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث 15 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔مصری میڈیا کے مطابق تمام مجرموں کو پھانسی آج مختلف جیلوں میں دی گئی، یہ تمام مجرم 2013ء میں مصر کے شہر سینائی میں اہلکاروں کے قتل، اقدام قتل، فوجی گاڑیوں کوحملوں میں تباہ کرنے اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ایک ہی وقت میں پھانسیاں دینے کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے، قبل ازیں 2015ء میں بیک وقت چھ جنگجوؤں کو پھانسی دی گئی تھی۔خیال رہے کہ مصری شہر سینائی میں گزشتہ کئی برس سے حکومت کو بغاوت کا سامنا ہے، داعش (دولت اسلامیہ عراق و شام ) اور دیگر شدت پسندوں کی جانب سے فوجی، پولیس اور ججز پر متعدد حملے کیے گئے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Free Get weight loss plans 2017