بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بم دھماکہ، 9 بھارتی فوجی ہلاک

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بم دھماکے میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں بھارتی فوج کی ’بم پروف‘ گاڑی ایم پی وی کو بارودی سرنگ سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 9 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں  بریکنگ نیوز: معروفپاکستانی اداکارہ عدالت سے فرار ہو گئیں ، ان کو کس کیس میں عدالت لایا گیا تھا؟ جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

کستارام کے علاقے میں نیم فوجی سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی جانب سے ماؤ باغیوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی حکام نے واقعے کا الزام ماؤ باغیوں پر عائد کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں نے ایک سے زائد بارودی سرنگیں بچھائی تھیں۔ ہلاک شدہ تمام فوجیوں کا تعلق سی آر پی ایف کی 212ویں بٹالین سے تھا۔

مزید پڑھیں  America ne Iran par Ilzam laga diya

حکومت نے واقعے کے بعد ریاست چھتیس گڑھ میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے سوال اٹھایا ہے کہ ہلاک اہلکار بم پروف گاڑی مائن پروٹیکٹڈ وہیل میں سوار تھے جو اس حملے میں کیسے تباہ ہوگئی۔ واضح رہے کہ بھارت میں چھتیس گڑھ سمیت متعدد ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں جس کے دوران ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں  Burma Latest News in Urdu

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments