بھارتی شہریوں کیلئے خوشخبری

چین کی بائیک شیئرنگ کمپنی اوفو اب بھارت میں بھی داخل ہوگئی ، اوفو کمپنی 19ممالک میں پہلے ہی خدمات سرانجام دے رہی ہے ، اوفو کمپنی کی بائیک شیئرنگ کے دنیا بھر میں 200ملین افراد کیلئے 10ملین بائیک دستیاب ہیں ۔ چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی بائیک شیئرنگ کمپنی اوفو اب بھارت میں بھی صارفین کو مسفید کرے گی ۔ کمپنی کے اعلان کے مطابق اوفو کمپنی پہلے مرحلے میں چنائے ، بنگلور، احمد آباد اور اندور میں اپنی خدمات مہیا کرے گی ۔ ان علاقوں کے بھارتی صارفین 2017کے اواخر تک اس سہولت سے مفت مسفید ہوں گے ۔ بائیک شیئرنگ کی دو بڑی کمپنیوں اوفو اور موبائیک کی سرمایہ کاری کی قدر 10بلین یوآن تک پہنچ گئی ہے ۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  پاکستان کی ضرورت سے 9گنازیادہ شمسی توانائیکامنصوبہ ،منصوبہ کہاں بن رہا ہے؟