بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ بارے : شاہ ر خ خان کی انوکھی خواہش سامنے آگئی

ممبئی (نیوز ڈیسک)شاہ رخ خان نے ایسی انوکھی خواہش کا اظہار کر دیا جس پر صرف ہنسا جا سکتا ہے ۔ جی ہاں ! بالی ووڈ اسٹار نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے خاتون کرکٹر کو مقرر کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔شاہ رخ خان ان دنوں ایک پروگرام کر رہے ہیں جس میں ان کی مہمان بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج تھی ۔اپنے پروگرام میں انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ متھالی راج کو بھارتی ٹیم کا کوچ دیکھنا چاہتے ہیں ۔ جس پر میتھالی راج نے نہایت ہی مختصر جواب دیا کہ وہ ہمیشہ بہتر سے بہتر کام کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔یہ دوسرا موقع ہے کہ میتھالی راج شاہ رخ خان کے شو ’ٹیڈ ٹاک‘ میں شریک ہوئی ہیں۔یاد رہے کہ میتھالی راج کے پاس خواتین کرکٹ کے کئی عالمی ریکارڈ بھی ہیں، وہ نہ صرف سب سے زیادہ اسکور کرنے والی کرکٹر ہیں، بلکہ وہ 2 ورلڈ کپ میں بھارت کی کپتانی کرنے والی بھی واحد خاتون کرکٹر ہیں
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  نامور اداکارہ صباقمر نے شوبز سے علیحدگی کا واضح اعلان کردیا۔۔۔مداحوں کےلئے بری خبر