بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی کی تاریخ طے پا گئی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی کی تاریخ طے پا گئی ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی 9،10اور 10دسمبر کو طے پائی ہے  اس حوالے سے ویرات کوہلی نے کرکٹ بورڈ کو چھٹیوں کیلئے درخواست بھی دیدی ہے . شادی کی تقاریب اٹلی کے شہر میلان میں ہوں گی اور کل تک ویرات کوہلی اٹلی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

ویرات کوہلی کو بھی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے آرام دیا گیا ہے، انوشکا نے بھی شوبز مصروفیات سے چھٹیاں لے لی ہیں جبکہ کوہلی کے بچپن کے کوچ راجکمار شرما نے بھی7 دسمبر کو انڈر 23 دہلی ٹیم کے میچ کیلیے اپنی عدم دستیابی ظاہر کی ہے جس کی وجہ شادی میں شرکت بتایا گیا ہے۔

Comments

comments