urdu tv online

بھارتی ہیکرز کے گروہ نے کراچی پولیس کی ویب سائٹ ہیک کر لی

 بھارتی ہیکرز نے کراچی پولیس کی ویب سائٹ پر حملہ کر کے اسے ہیک کر لیا . تفصیلات کے مطابق بھارتی ہیکرز نے کراچی پولیس کی ویب سائٹ ہیک کر کے اپنا نام اور لوگو لگا دیا.البتہ پاکستانی حکام اس سے بے خبر ہیں کیونکہ تاحال ویب سائٹ کو واپس حاصل کرنے کے لیے بظاہر کوئی اقدام نہیں کیا گیا. ہیکرز نے خود کو مالو سائبر سولجرز کے نام سے متعارف کروایا اور دعویٰ کیا کہ ان کا تعلق بھارتی شہر کیرالہ سے ہے. ہیکرز نے ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد اس کے خبروں کے حصے کو ٹارگٹ کیا اور اپنا فیس بُک لنک وہاں پوسٹ کر دیا. اگر کراچی پولیس کی ویب سائٹ کھول کر دیکھی جائے تو وہاں ہیکرز گروپ کا لوگو لگا نظر آئے ھگا جس کے ساتھ فیس بُک پیج کا لنک بھی دیا گیا ہے.مزید یہ کہ بیک گراؤنڈ آڈیو کے طور پر بھارت کا قومی ترانہ بھی چلایا گیا ہے. جبکہ ویب سائٹ کے نیچے ”وی لو انڈیا (We love India)” بھی تحریر کیاگیا ہے.یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ہیکرز نے کئی مرتبہ بھارتی ہیکرز کو منہ توڑ جواب دیا ہے. گذشتہ ماہ پاکستانی ہیکرز کے ایک گروہ نے بھارتی پولیس کی ایک ویب سائٹ ہیک کی اور پیغام لکھا ”بھارت کے لیے آزادی (Freedon for India )”. اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی ہیکرز اس ہیکنگ کا کس طرح جواب دیتے ہیں.

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  اسکول میں سزا کے طور پر 88 طالبات کے زبردستی کپڑے اُتروادئے گئ