بھارت میں انوکھا واقعہ۔۔۔معصوم بچے کی شادی ایک جانور سے کردی گئی

جھاڑکھنڈ(نیوزڈیسک)پاکستان کے ہمسایہ ملک اور روایتی حریف سمجھے جانیوالے بھارت میں آئے دنوں کوئی نہ کوئی عجیب و غریب اور جاہلیت پر مبنی واقعے رونما ہوتے رہتے ہیں کہ ان کے بارے جان کر عقل انسانی دنگ رہ جائے اور دماغ اس چیز کو سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی بستے ہیں جو اس جدید دور میں بھی عقل و شعور سے عاری ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے علاقے پوٹکا میں پیش آیا جہاں ایک چار سالہ بچے کو نحوست سے بچانے کیلئے اس کی شادی کتے کے ساتھ کردی گئی۔بچے کے گھر والوں کی جانب سے کتے کے ساتھ شادی کی چھوٹی سی تقریب منعقد کی گئی اور اس میں گاؤں کے دیگر افراد نے بھی شرکت کی اور بچے کو نحوست سے بچنے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  ہر دو دن بعد یہ ایک کام کریں تو موٹاپا ختم ہوجائے گا اور ہاضمہ بھی درست رہے گا، سائنسدانوں نے ایسا نسخہ بتادیا کہ جان کر آپ کا بھی ایمان تازہ ہوجائے گا