بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو علیحدہ ریاست تسلیم کر لیا

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل2018ء)بھارت کی وزارت صحت کے زیراہتمام نئی دلی میں منعقدہ ایک تقریب میں دکھائے گئے بھارت کے نقشے میں جموںوکشمیر کو ایک علیحدہ ریاست کے طورپر ظاہر کیاگیا ہے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں عالمی ادارہ صحت کی حمایت یافتہ ایک تنظیم نے یہ نقشہ پیش کیا ۔

مزید پڑھیں  افغانستان ،مسلع افراد کا گھر پر حملہ ،ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک

’’انسانی بحران اور آفات کے خطرے ‘‘کے عنوان سے تقریب میں پیش کئے گئے نقشے میں جموںو کشمیر اور بھارت کے درمیان واضح سرحد دکھائی گئی ہے ۔ یہ نقشہ وزارت صحت اورزچہ و بچہ اوربچوں کی صحت کے بارے میں اشتراک عمل کے زیر اہتمام منعقدہ ایک پینل مباحثہ میں پیش کیاگیا ۔

مزید پڑھیں  جرائم میں ملوث ہمارے شہریوں کیساتھ ایسا سلوک کیا جائے کہ،چین نے پاکستان کو اجازت دیدی

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments