بھارت کو پھر منہ کی کھانی پڑی، مسعود اظہر، لشکر طیبہ کا نام مشترکہ اعلامیہ میں شامل نہیں کریں گے: روس، چین کا اعلان

چین اور روس نے بھارتی خواہش پر پانی پھیر دیا ، چین بھارت اور روس مابین دہشت گردی کے حوالے سے فیصلہ کن اور سخت ترین اقدامات اٹھانے کیلئے تعاون پر زوردیا ہے ، بھارتی خواہش کے باوجود سہ فریقی مشترکہ اعلامیہ میں مولانا مسعوداظہر اور لشکر طیبہ کا ذکر نہیں کیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی مخالفت میں بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی ہے ،نئی دہلی میں جاری کئے جانے والے سہ فریقی مشترکہ اعلامیہ میں بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج کی شدید خواہش کے باوجود لشکر طیبہ اور مولانا مسعود اظہر بارے کوئی لفظ بھی شامل نہیں کیا جا سکا۔

واضح رہے کہ مولانا مسعود اظہر کو بھارتی حکومت اپنی جانب سے بین الاقوامی دہشت گرد قرار دے چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین، روس، بھارت تعاون میکنزم کو انتہائی اہم سمجھتا ہے اور اسے امید ہے کہ تینوں ممالک اس پلیٹ فارم پر سٹریٹجک رابطے اور کمیونیکیشن کو بڑھاسکتے ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ نے جزیرہ کوریا کی صورتحال اور شام کے مسئلے اہم امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  اہم عرب ملک میں غیر ملکیوںکی بھرتی بند کردی گئی