بیرون ملک زور دار دھماکہ ۔۔۔ہلاکتیں ہوگئیں:امدادی ٹیمیں روانہ

کابل(نیوزڈیسک)افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا ایجنسی کے داخلی راستے کے قریب ہوا اور اس وقت ایجنسی کے ملازمین کی آمد و رفت جاری تھی۔وزارت عوامی صحت کے ترجمان اسماعیل خواصی نے کم ازکم ہلاکتوں اور ایک کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی ذمے داری اب تک کسی نے قبول نہیں کی ہے
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  10 Saal ki bachi Maa ban gyi