بینظیر بھٹو کو گولی مارنے والے کو آصف زرداری بچانا چاہتے ہیں

پیپلز پارٹی کی سابقہ رہنماء ناہید خان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری بہت بھولے ہیں ،بے نظیر بھٹو کی شہادت پر آصف علی زرداری بہت دکھ میں تھے اس لئے جب بی بی کا جنازہ پڑا ہو تھا بی بی مٹی کے اندر بھی نہیں گئیں تھیں تو اسے باہر نکال لیا گیا تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ہر جگہ آصف علی زرداری کو چیلنج کیا تھا اور کرتی ہوں کہ اگر آصف علی زرداری میں ہمت ہے وہ مجھ پر کیس بنوائے یہ لوگ اس حقیقت کو جھٹلانا چاہتے ہیں کہ بی بی بینظیر بھٹو کو گولی لگی ہے لیکن میں یہ کہتی ہوں کہ بی بی کو گولی لگی ہے ہم اس کے گواہ ہیں یہ دبئی میں بیٹھ کر فرضی کہانی بنا رہے ہیں یہ اس شخص کو بچانا چاہتے ہیں جس نے گولی ماری تھی ۔ہر شخص کی انگلی ان کی طرف ہے اور یہ واحد ہیں جن کی انگلی میری طرف ہے کبھی یہ لوگ کہتے ہیں کہ میں ان کی سکیورٹی انچارج تھی کبھی کہتے ہیں کہ میں نے ان کو گاڑی سے اٹھنے کے لئے کہا تھا ۔کبھی یہ لوگ ڈرائیور وں کو استعمال کرتے ہیں کہ جا کر میرے خلاف گواہی دو میں کہیں نہیں بھاگ رہی میں ادھر ہی ہوں میں آپ لوگ کی طرح بزدل نہیں ہوں کہ سعودی عرب جا کر بیٹھ جاؤں۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان زندہ ہیں یا مردہ ۔۔۔؟ بلآخر سعودی عرب سے مصدقہ خبر آگئی