بے روزگار نوجوانوں کےلئے سنہری موقع۔۔۔دبئی میں اچھی تنخواہ کی نوکریوں کا اعلان ہوگیا۔۔۔جلدی کریں کہیں دیر نہ ہوجائے

دبئی (ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کی وزرات بلدیات نے دبئی میونسپلٹی میں ملازمتوں کے لیے شہریوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں، درخواستیں طب، انجینیئرنگ اور سیاحت کے شعبے کے لیے طلب کی گئی ہیں۔بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مذکورہ ملازمتوں کے لیے اماراتی اور متحدہ عرب امارات کی شہریت رکھنے والے غیر ملکی بھی افراد بھی درخواستیں دے سکتے ہیں جنہیں 2 ہزار 243 درہم سے 24 ہزار 700 درہم تک تنخواہ کی پیشکش کی جائے گی۔یہ ملازمتیں دبئی میونسپلٹی کے شعبے سیاحت، میڈیکل اور انجینیئرنگ کے لیے مخصوص ہیں جہاں پلمبر و الیکٹریشن سے لے کر مکینیکل و الیکٹریکل انجینیئرز تک کے گریڈ کی اسامیاں موجود ہیں اور ملازمین کو انہی گریڈز کی بنیاد پر تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔اعلیٰ اور اہم عہدوں کے لیے متعلقہ شعبے میں ماسٹر یا گریجوایشن جب کہ نیچے لیول کی اسامیوں کے لیے مڈل پاس افراد سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ دبئی میونسپلٹی کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ اسامیوں پر منتخب ہونے والے ملازمین کو تنخواہ کے علاوہ بہترین مراعات بھی دی جائیں گی جن میں صحت اور رہائش سے متعلق پالیسی بھی شامل ہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  القدس شاہ سلمان، محمد بن سلمانتمام سعودی عوام کے دلوں میں بستا ہے