بے روز گار نوجوان تیاری کرلیں :سعودی عرب کی مشہور کمپنی پاکستانیوں پر مہربان۔۔۔انتہائی اہم اعلان کردیا

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودی گلف ایئر لائنز نے اپنے بین الاقوامی فضائی روٹس میں توسیع کےمنصوبے کے تحت پاکستان کے چار مختلف شہروں تک فضائی سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔کمپنی کی انتظامیہ نے پاک سعو دیدوطرفہ فضائی رابطوں کے فروغ کے سلسلے میں کمپنی نے لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور سے اپنی فلائٹس شروع کرنے کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 کے آغاز سے بین الاقوامی فضائی روٹس میں توسیع کی جا رہی ہے اور دمام سے پاکستان کے چار شہروں تک اپنے فلائٹ آپریشن کو توسیع دے رہی ہے۔پاکستان سے آنے والے مسافروں کو دمام ائر پورٹ سے ملک کے دیگر شہروں تک رسائی یقینی بنائی جائے گی اور حج اور عمرہ کے فضائی مسافروں کو جدہ اور مدینہ شریف تک براہ راست رسائی حاصل ہو گی۔یہ فیصلہ عمرہ اور حج کے لئے سعودی عرب آنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں ہونے والے اضافے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ فضائی آپریشن کا آغاز یکم مارچ 2018 سے ہو گا ۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  بڑی جنگ ہونے کا خدشہ۔۔۔امریکا نے ایران پر حملہ کرنے کا اعلان کر دیا