بے نظیر بھٹو قتل کیس:پرویز مشرف بڑی مشکل میں پھنس گئے۔۔۔عدالت سے بڑا حکم جاری

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو کے قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت ضبط کرلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق قتل کیس میں نامزد اور عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے گئے سابق صدر کے خلاف انسداد دہشتگردیعدالت میں کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری پرویز مشرف کے ضامنوں کو دی گئی آخری مہلت ختم ہونے کے بعد ملزم کی جائیداد ضبط کرنے سے متعلق معاملے کا ازسرِ نو جائزہ لیا ۔سابق صدر کی املاک کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ملزم کی ضمانت کے 10 ، 10 لاکھ روپے کی رقم ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے پرویز مشرف کے اشتہاری ہونے کے بعد یہ رقم سرکاری حق کے طور پر ضبط کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی ہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  آرمی چیف سے فاٹا کے یوتھ جرگے کی ملاقات،اہم ترین اعلان کردیاگیا