تاریخ میں پہلی مرتبہ فیس بک اور گوگل استعمال کرنے والے دنیا بھر کے لوگوں کو انٹرنیٹ پر ہی ’اغوا‘ کرلیا گیا، ایسی خبر آگئی کہ ہر شخص شدید پریشان ہوگیا

 دنیا بھر میں کروڑوں نہیں بلکہ اربوں لوگ روزانہ سوشل میڈیا ویب سائٹوں کو استعمال کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین ان ویب سائٹوں کے ذریعے اپنے دوستوں عزیزوں سے رابطہ کرتے ہیں اور اپنی ذاتی نوعیت کی معلومات بھی شئیر کرتے ہیں۔ اب ذرا تصویر کریں کہ اگر ان سوشل میڈیا ویب سائٹوں کا ڈیٹا ہیک ہو جائے اور کسی نامعلوم اور مشکوک سسٹم کی اس تک رسائی ہو جائے تو صارفین کی ذاتی نوعیت کی معلومات کا کیا ہو گا۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ یہ کوئی فرضی منظرنامہ نہیں ہے بلکہ گزشتہ روز حقیقتاً یہ کام ہو گیا ہے۔

ویب سائٹ ایپل انسائیڈر کے مطابق گزشتہ روز کچھ وقت کے لئے ایپل، فیس بک، گوگل اور مائیکروسافٹ کی ٹریفک پراسرار طور پر روس کے ایک سروس پرووائیڈر کی جانب منتقل ہوگئی۔ بظاہر اس واقعے کا ذمہ دار ’بارڈر گیٹ وے پروٹوکول سسٹم‘ ہے جو ٹریفک کا حجم زیادہ ہوجانے پر اسے دستیاب نوڈز یا انٹرنیٹ بیک بونز کی جانب منتقل کرتا ہے۔
ٹیکنالوجی ادارے ’کیوریٹر لیبز‘ کے مطابق دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی و سوشل میڈیا کمپنیوں کے ڈیٹا کی آمد و رفت لگ بھگ دو گھنٹوں کے لئے براستہ روس جاری رہی۔ ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق روس کے ایک مشکوک اٹانومس سسٹم نے انٹرنیٹ ٹریفک کو ہائی جیک کیا، جس کی شناخت As39523بتائی جارہی ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ کہنا ممکن نہیں کہ اس ڈیٹا ہیکنگ کے کیا نتائج سامنے آسکتے ہیں کیونکہ یہ واضح نہیں ہے کہ انکرپٹڈ ڈیٹا کو ڈی کرپٹ کرکے چوری کیا جا چکا ہے یا مضبوط ڈیٹا انکرپشن کے باعث یہ ڈیٹا چوری ہونے سے محفوظ رہا ہے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  ’’ میں غدار ہوں تو۔۔۔۔‘‘ نواز شریف نے اپنے کیرئیر کا سب سے خطرناک ترین اعلان کرتے ہوئے تمام اداروں کو ایسا چیلنج کر دیا کہ پورے ملک میں ہلچل مچ گئی