تحریک انصاف کے جھنگ جلسے میں شرکاء کی تعداد کم کیوں تھی ؟ فواد چوہدری نے انوکھی تاویل گھڑ ڈالی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے جہلم میں خطاب کے دوران جلسہ گاہ پوری طرح نہیں بھرسکا ۔اس حوالے سے این اے 67 گجرات سے نامزد امیدوار اور پی ٹی آئی کےترجمان فواد چوہدری نے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے ۔فواد چوہدری نے کہا کہ سخت سیکورٹی انتظامات کے باعث لوگوں کو کافی مشکلات جھیلنا پڑیں

ہزاروں افراد اسٹیڈیم میں داخلے سے محروم رہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہلم جلسے میں ہمارے بہت سے امیدوار بھی وقت پر نہیں پہنچ سکے تھے ۔جہلم جلسے کے دوران پنڈال کا پچھلا حصہ خالی تھا ،صرف خالی کرسیاں ہی نظر آرہی تھیں،عام طور پر عمران خان کے جلسوں میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے ۔جہلم کے جلسے میں بھی شرکا کی اچھی تعداد کی توقع کی جارہی تھی تاہم تحریک انصاف کے چیئرمین جب جلسہ گاہ میں پہنچے تو لوگوں کی تعداد کم رہی اور کافی کرسیاں خالی نظر آئیں۔ جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لندن میں التوفیق کیس میں وزیراعظم نواز شریف کو واشنگٹن میں بیٹھے فرنٹ مین نے 33 ملین ڈالر بھیجےتھے. نواز شریف حکومت نے تین سالوں میں پانچ ہزارارب کا قرض لیا جس سے لندن میں فلیٹس اور آف شور کمپنیاں بنائی گئیں.لیڈر کرپٹ ہو تو سب کرپٹ بن جاتے ہیں.فضل الرحمان کو مولانا کہہ کر علماءکی توہین نہیں کرنا چاہتا. فضل الرحمان کا نام لیتا ہوں تو ڈیزل کے نعرے لگتے ہیں. ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ لندن میں وزیراعظم کے خاندان نے فلیٹس 1994ءسے لے کر 2004ءتک خریدے. نواز شریف الیکشن کمیشن، نادرا اور نیب کے لوگوں کو خرید لیتے ہیں. تحریک انصاف جیت کرکشمیر میں آزاداحتساب کمیشن قائم کرے گی جو کسی کرپٹ کو نہیں چھوڑے گا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ملک کو کرپشن دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے جب تک عوام نہ چاہیں تبدیلی نہیں آ سکتی. بھمبر کے لوگ تحریک انصاف کو ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ دس سال پہلے ہر پاکستانی پر 35 ہزار روپے قرضہ تھا. آج ہر پاکستانی ایک لاکھ 20 ہزار روپے کا مقروض ہے. نواز شریف نے اپنے تین سالہ دور حکومت میں پانچ ہزار ارب قرضہ لیا. جو پچھلے 60 سالوں کے قرضے کے برابر ہے.یہ پیسہ عوام پر تو خرچ نہ ہوا تو پھر کہاں گیا. نہ یونیورسٹیاں بنیں اورنہ ہی لوڈشیڈنگ ختم ہوئی، سارا پیسہ ان کی جیبوں میں گیا. قرضے کا پیسہ حکمران بیرون ملک اکاﺅنٹس میں رکھتے ہیں .پھر ان کے لندن میں فلیٹس اور آف شور کمپنیاں بناتے ہیں۔ (ش،ز،خ)

دوستوں سے شئیر کریں