تحریک انصاف کے کنونشن میں کارکنان آپس میں گتھم گتھا ،سر پھٹ گئے ،لڑائی کس بات پر ہوئی؟ایسی خبر آگئی کہ عبد العلیم خان بھی اپنا سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

ایوان اقبال میں تحریک انصاف کے کنونشن کے دوران ٹائیگرز آپس میں الجھ گئے، ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے حملہ کردیا ، جس کی وجہ متعدد کارکنوں کے سرپھٹ گئے، جھگڑا پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر علیم خان گروپ اور تقریب کے منتظمین کے درمیان ہوا، جھگڑے کے دوران ایک گروپ علیم خان کی حمایت میں جبکہ دوسرا ان کی مخالفت میں نعرے لگاتا رہا

مزید پڑھیں  اب عوام کو انصاف کے حصول کے لئے سالوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایسا اعلان کردیا جو ہر کسی کی خواہش ہے،قابل تحسین اقدام

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب یوم قائداعظم کی مناسبت سے تقریب جاری تھی کہ اس دوران تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر علیم خان کے سپورٹرز میدان میں آگئے اور سٹیج پر چڑھ گئے، علیم خان کے سپورٹرز کا کہنا تھا کہ علیم خان وسطی پنجاب کے صدر ہیں انہیں تقریب میں نہیں بلایا گیا اور نہ ہی سٹیج پر ان کی تصویر لگائی گئی ہے۔ اس دوران ان کے سپورٹرز منتظمین نے الجھ پڑے ، جس کے باعث کارکنوں کے درمیان دھکم پیل شروع ہوگئی اور ٹائیگرز نے ایک دوسرے پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، بعد ازاں انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے دونوں پارٹیوں کو ہال سے باہر نکال دیا۔ تقریب کے منتظمین حماد اظہر اور ولید اقبال کارکنوں کو منانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں  پاک فوج نے افغان بارڈر بارے نئی حکمت عملی طے کرلی۔۔۔بڑا اعلان کردیا گیا
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments