…تحریک انصاف کے ہی رہنما نے ایمان مزاری پر ایسا شرمناک ترین حملہ کردیا کہ

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے فوج کے خلاف نا زیبا زبان کا استعمال کیا تو انہیں سوشل میڈ یا پر تنقید کا نشانہ بنا دیا گیا ۔جہاں ایک طرف سوشل میڈ یا صارفین ایمان مزاری کے بیان پر سیخ پا ہیں تو دوسری جانب تحریک انصاف کے ہی رہنما نے ایمان مزاری پر اب تک کا شرمناک ترین الزام لگا دیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے خیبر پختونخواہ سے تحریک انصاف کے یوتھ ونگ کے صدر ساجد فیاض خان نے الزام لگا یا کہ فوج کے خلاف بیان دینے والی ایمان مزاری ہمیشہ شراب کے نشے میں دھت رہتی ہیں ۔انہوں نے ایمان مزاری کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فوج کی ان گنت قربانیوں کی وجہ سے قائم دائم ہے ۔واضح رہے کہ سوشل میڈ یا پر جب سے ایمان مزاری کا ویڈیو پیغام وائرل ہوا ہے ،تب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔ایمان مزاری نے اپنا ٹوئٹر اکاﺅنٹ بھی بند کردیا ہے جبکہ ان کی والدہ اور تحریک انصاف کی رہنماشیریں مزاری نے بھی وضاحت دیتے ہوئے اپنی بیٹی کے خیالات سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے ۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  خان صاحب کیا اپنے آپ کوبھی پارٹی سے نکالیں گے؟ بلاول بھٹو