تحفہ شادی کا یا موت کا

شادی کا موقع انتہائی خوشی کا ہوتا ہے اور ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ اس موقع سے اپنی خوشیاں کشید کرے . اس موقع پر رواج دنیا ہے کہ دلہا اور دلہن کو تحفے تحائف دئے جاتے ہیں‌ لیکن انڈیا میں‌اس موقع پر دلہا کو موت کا تحفہ ملا جس سے اس کی موت واقع ہوئی اور اس کے ساتھ اس کی نانی کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا اور دلہن ابھی تک شدید زخمی حالت میں‌موت و زندگی کی کشمکش میں‌ہے

مزید پڑھیں  زنا سے کسا بچا جائے

ایک رپورٹ کے مطابق پتنا گر سے تعلق رکھنے والےایک جوڑے نے 18 فروری کو شادی کی جس کے 5 دن بعد یعنی 23 فروری کوانہوں نے شادی میں دیے گئے تحفے کھولیں اور ان تحفوں میں سے ایک ڈبہ ایسا تھا جس میں بم رکھا گیا تھاڈبے میں موجود بم کے پھٹنے سے دولہا اور دولہے کی دادی انتقال کرگئیں جبکہ دولہن شدید زخمی ہوئی۔ دولہے کو فوراً ہسپتال منتقال کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ دولہے کی دادی کا علاج کیا گیا لیکن وہ بھی ہسپتال میں چل بسی۔فورنسک ٹیم اور بولانگیر ڈسٹرکٹ کی پولیس نے تفشیش شروع کردی ہے اور پولیس یہ جائزہ لینے میں مصروف ہے کہ استعمال کیا گیا بم کونسا تھا۔
پولیس کی سر توڑ کوشش کے باوجود بھی بم رکھنے والے شخص‌کا پتا نہیں‌چلایا جاسکا . لیکن کچھ لوگوں‌کا کہنا ہے کہ لڑکی کا کوئی آشنا تھا جس نے شادی سے انکار پر بدلہ لیا اور تحفے میں‌بم رکھ کر چلا گیا . جب اس تحفے کو کھولا گیا تو وہ زور دھماکہ سے پھٹ گیا جس سے دلہا موقع پر مر گیا

مزید پڑھیں  سائنسدانوں نے مکڑی کو اچھلنا سکھادیا، یہ اب کس کام آئے گا؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments