تم نے گالی پارلیمنٹ کو نہیںبلکہ ان کو دی ہے جو۔۔۔اہم رہنما نے عمران خان کو ایسا سبق سکھا دیا کہ وہ کسی کو منہ دکھانے کے لائق نہیں رہے

ہری پور(نیوز ڈیسک ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ ووٹرز کو گالی دی اب یہ قومی غیر کا تقاضا ہے کہ وہ دبارہ اسمبلی میں نہ آنے پائیں ۔ہری پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)عدل کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی، عام انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے والے ریاست کے مخلص نہیں، سینیٹ کے الیکشن بھی ہوں گے اور عام انتخابات بھی وقت پر ہوں گے، بلوچستان میں حکومت تبدیل کرنے کا فائدہ مسلم لیگ(ن)کو پہنچا ہے اور تحریک انصاف نے اگر خیبر پختونخوا اسمبلی توڑی تو خود نقصان اٹھائے گی۔ عمران خان نے جس اسمبلی کو لعنتی کہا اسی نے 73 کا مقدس آئین بنایا تھا ۔انھوں نےصرف پارلیمنٹ کو نہیں ووٹرز کو بھی گالی دی ہے اور اب غیرت کا تقاضا ہے کہ وہ دوبارہ اسمبلی نہ آئیں،کل لوگ انہیں ووٹ نہیں دیں گے تو یہ لوگوں کو بھی گالیاں دیں گے۔لعنت بھیجنے والے آئندہ ایوان میں نہ بیٹھیں۔انھوں نے کہا کہ خان صاحب ووٹر آپکے ملازم نہیں ہیں، لاہور کا شو فلاپ ہوا تو لوگوں کو گالیاں دنیا شروع کر دیں۔ انہون نے کہا سینیٹ اور عام انتخابات وقت پر ہوں گے، ن لیگ دونوں ایوانوں سے اکثریت حاصل کرے گی۔ ان کا کہنا تھا لوگ آج بھی مولوی تمیزالدین کو نہیں بھولے، کانچ کے ہیروں کو ہیرے کہنا مناسب نہیں ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ پاکستان جب ترقی کی طرف گامزن ہوتا ہے تو طاہر القادری رکاوٹیں ڈالنے آجاتے ہیں، اہل لاہور نے اس امپورٹڈ مولوی کی منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  فیض آباد دھرنے میں کھانا کس کی طرف سے دیا جاتا تھا؟حیرت انگیز نام سامنے آ گیا