تھائی لینڈ حکومت کا سرمایہ کاروں کو’’اسمارٹ ویزے‘‘ جاری کرنے کا اعلان

بنکاک(نیوزڈیسک) تھائی حکومت نے دنیا بھر سے ماہرین کو چار چار سال کے ’اسمارٹ ویزے‘ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تھائی لینڈ کے نشریاتی ادارے کے مطابق ان ویزوں کا اجراء یکم فروری سے شروع ہو رہا ہے۔ یہ بات ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے بتائی۔ اس فیصلے کا مقصد ملکی اقتصادی ترقی کی رفتار بڑھانا ہے۔ ویزے سائنس، میڈیکل، الیکٹرانکس، روبوٹکس اور دیگر کئی شعبوں کے ماہرین کو بنیادی شرائط پوری کرنے پر دیے جائیں گے۔ کم اخراجات کی وجہ سے سالانہ بنیادوں پر لاکھوں افراد تھائی لینڈ کا رخ کرتے ہیں۔ پچھلے سال 35 ملین غیر ملکی سیاح تھائی لینڈ گئے تھ
دوستوں سے شئیر کریں
مزید پڑھیں  کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے انکار