تیسری شادی کی کوئی جرم نہیں کیا۔۔۔عمران خان نے نواز شریف کے بیان پر اہم اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا اگر کیا ہے تو شادی کی خواہش ہی میرا سب سے بڑا جرم ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے تنقید کیے جانے پر عمران خان نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی مختلف ٹوئٹس کے ذریعے جواب دیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین روز سے پریشان ہوں کہ کیا میں نے بینک ڈکیتی کی، قوم کے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کیے، کیا سانحہ ماڈل ٹاؤن کا حکم دیا یا ملک کے خفیہ راز بھارت کو دیے، میں نے ان جرائم میں سے کوئی جرم نہیں کیا اور اگر کچھ کیا تو شادی کی خواہش رکھنا ہی میرا سب سے بڑا جرم ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خبریں سرگرم تھیں کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے یکم جنوری کی شب لاہور میں خاتون سے شادی کرکے سال نو کا آغاز کیا اور وہاں سے اگلے روز سیدھے اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچے جہاں سے انہیں ضمانت مل گئی تھی تاہم پی ٹی آئی نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے بشریٰ مانیکا کو شادی کی پیشکش کی تاہم ابھی شادی نہیں کی جب کہ بشریٰ مانیکا نے کوئی قدم اٹھانے سے پہلے خاندان سے مشورے کے لئے وقت مانگا ہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا