تین کزنز ملک کو مل کر تباہ کررہے ہیں۔۔مریم بھی میدان میںآگئیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے عمران خان، آصف زرداری اور طاہر القادری پر خوب تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ تین سیاسی کزنز نامعلوم نجومیوں کی اے بی سی ٹیم بنانے کی تیاری کر رہے ہیں کیوںکہ اُنہیں یقین ہو گیا ہے کہ پاکستان کے لوگ اُنہیں ووٹ نہیں دیتے ہیں۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک میں جب سی پیک بن رہا تھا اور دہشت گردی ختم ہو رہی تھی تو تب بھی تو دوسری طرف کنٹینر بن رہا تھا پہلے ملک کی ترقی کے خلاف کنٹینر بنا اب تین سیاسی کزنز مل کر ملک کے آئین کے خلاف کنٹینر بنا رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ملک میں جب میٹرو اور سڑکوں کا جال بچھ رہا تھا یا جب تاریخی انتخابی اصلاحات، یوتھ پروگرام ، تعلیماتی اصلاحات اور ہیلتھ پروگرام بن رہا تھا جب بھی کنٹینر بنایا گیا۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام کی اے ٹیم صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) ہے کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی قیادت میں جو وعدہ کیا وہ پورا کیا ہے
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  اگر کرپشن ثابت ہوجائے تو میں عمران خان کے ۔۔۔اسحاق ڈار میدان میں آگئے:کپتان کوبڑا چیلنج کردیا